بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید سردی کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور اب تک کم سے کم سات افرادموسم کی اس شدت کا شکار ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت چھے اعشاریہ نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا
گیا جو رواں موسم سرما کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔گزشتہ بدھ کو دہلی میں اس موسم کا سب سے ٹھنڈا دن ریکارڈکیا گیا تھا۔
دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہربھی ہے جس کی وجہ سے چالیس ٹرینیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ دہلی سے اٹھارہ دیگر ریل گاڑیاں تاخیر سے چلیں۔حکام نے سردی سے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرلی ہے۔